Aik Aur People Party Bi Bangaye.


ناہید خان اور صفدر عباسی نے پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے نام سےنئی سیاسی جماعت تشکیل دیدی


لاہور (نمائندہ خصوصی)ناہید خان اور ڈاکٹر صفدر عباسی نے پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے نام سے نئی سیاسی جماعت تشکیل دیدی ہے ۔ گزشتہ روز ایک ورکرز کنونشن میں ڈاکٹر صفدر عباسی کو ایک قرار داد کے ذریعے پارٹی کا پہلا بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن کے حوالے سے ناہید خان عدالتی جنگ لڑتی رہیں گی ۔ ورکز کنونشن میں پی پی پی کے چیرمین بلاول بھٹو سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پارٹی کے اندر احتساب کریں ، تنظیمی انتخابات کروائیں اور پارٹی کو اس کے اصل منشور کی طرف واپس لے کر آئیں ۔ناہید خان کی صدارت میں بدھ کے روز ایوان اقبال میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں ناراض کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اپنے خطاب میں ناہید خان نے کہا کہ آج میں ان تمام لوگوں کے خلاف بغاوت کاا اعلان کرتی ہوں جنہوں نے پیپلز پارٹی کا خون نچوڑا ، بھٹو اور بے نظیر کی امانت میں خیانت کی اور پارٹی ورکرز سے انکی شناخت چھین لی ، پیپلز پارٹی کے کارکن کسی کا زرخرید ملازم نہیں ، وہ پیپلز پارٹی کی سوچ کے ساتھ ہے ، کارکن نوکری اور بھیک نہیں مانگتے بلکہ اپنی عزت نفس اور پہچان مانگتے ہیں ۔ آج کاورکرز نے صفدر عباسی کو پارٹی امانت کے طور پر سونپی ہے وہ اس کاخیال رکھیں گے ۔ پی پی پی وکرز کے صفدر عباسی نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اانہوں نے بھٹو کے فلسفے سے روگردانی کی اس سے پارٹی کی ساخت متاثر ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھٹو خاندان کے ساتھ ہیں ، بلاول بھٹو سے ہمیں بہت پیار ہے لیکن وہ فیصلہ کریں کہ انہوں نے بی بی کے فلسفے کے ساتھ چلنا ہے یاسات سال تک پارٹی پر قبضہ کرنے والوں کے ساتھ چلنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پی پی پی ورکرز ایک عبوری انتظام کے طوور پر تشکیل دی ہے تاکہ پارٹی وکرز کو جدوجہد کے لیے کوئی پلیٹ فارم دیا جاسکے ، ہماری اصل پہچان پاکستان پیپلز پارٹی ہے ، ہم بلاول بھٹو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پارٹی کےااندراانتخابات کروائیں جس میں ہم بھی حصہ لیں گے پھر دیکھیں گے کہ کوون جیتتا ہے ۔ کنونشن میں پارٹی کارکنوں نے گو زرداری گو ، زندہ ہے بھٹو زندہ ہے ، کارکنوں کی پہچان ناہید خان کے نعرے لگائے ، کنونشن سے نواز خٹک ، رائے قیصر ، ملک فیصل ممتاز ، ساجدہ میر ، جنرل ( ر) احسان احمد ، حنیف طاہر ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ کنونشن میں ایک قرار داد کے ذریعے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ایکشن کو سراہا ۔ صفدر عباسی