Darna Khatam Honay Ki Waja Bata di..


دھرنے پر تنقید سے فرق نہیں پڑتا، موجود ہ الیکشن کمیشن نامنظور، اب شہر شہر دھرنا ہوگا: ڈاکٹر طاہرالقادری


ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ کسی کے اتفاق یا اختلاف سے فرق نہیں پٹرتا،کارکن دھرنے پر تنقید پر کان نہ دھریں ، شہر شہر جلسوں کی وجہ سے دھرنا موخر کیا ،ہماری جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ اب شروع ہوئی ہے۔ کارکن دھرنے پر تنقید پر کان نہ دھریں۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کاکہناتھاکہ نئی حکمت عملی وضع کی ہے یہ فیصلہ کمانڈر کا ہوتا ہے کہ اپنی مرضی کا محاذ چُنے، کمانڈر نے جنگ نہیں چھوڑی بلکہ اپنی حکمت عملی بدلی ہے، محرم میں کارکنوں کو انقلاب کی تیاری کا وقت دے رہا ہوں۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد دھرنا ختم کرنے کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ایک ماہ تک مشاورت کی گئی تھی، کون درست ہے اور کون غلط، اس کا فیصلہ کرنے کا حق عوام کو ہے، نام نہاد دانشور اس بات کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔ تنقید کرنے والے دھرنا شروع کرتے وقت بھی ہم سے متفق نہیں تھے۔ اُنہوں نے کہاکہ اپنے گھر نہیں جائیں گے، اب شہر شہر دھرنا ہوگا، دھرنا سٹیٹس کو کا مرنا ثابت ہوگا۔ اس نظام کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنے نے پاکستان کے کروڑں لوگوں کے ذہنوں میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ دھرنے کی کامیابی نے پورے ملک کو انقلاب کی کامیابی سے روشناس کرایا، ڈیل کی ہوتی تو آج جلسہ گاہ میں اتنا بڑا اجتماع نہ ہوتا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بھکر کا دھرنا اگر مینار پاکستان کا منظر پیش نہ کرے تو تحریک ختم کرنے کا اعلان کر دوں گا۔ موجودہ نظام کے دفن ہونے تک تحریک جاری رہے گی ، موجودہ الیکشن کمیشن کے تحت انتخابات قبول نہیں کریں گے , گذشتہ عام انتخابات میں عوامی تحریک نے حصہ نہیں لیا تھا لیکن اب حصہ لیں گے اور انتخابات سے پہلے چاروں الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائیں ، ملک کو خود مختار غیرجابندار الیکشن کمیشن چاہیے ۔