skip to main |
skip to sidebar
بھارت کی ورکنگ باﺅنڈری پر چناب رینجرز کی چوکی پر گولہ باری
راولپنڈی ، سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے دیہات خالی ہونے کے بعد چناب رینجرز کی چوکیوں کو نشانہ بناناشروع کردیا اور ایک مرتبہ پھر ورکنگ باﺅنڈری پر گولہ باری کی ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باﺅنڈری پر دیہات خالی ہونے کے بعد رینجرز کی چوکیوں پر گولہ باری شروع کردی اور رات کی تاریکی کے بعد اب یہ سلسلہ دن کے اجالے میں بھی شروع ہوگیاہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے چناب رینجرز کی اشرف شہید چوکی کو نشانہ بنایاتاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شکرگڑھ اور چارواہ سیکٹرمیں بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزفائرنگ کاسلسلہ جاری جس دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال بھی کیاجاتاہے ، فائرنگ پر بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوجاتی ہیں لیکن کچھ دیر بعد دوبارہ فائرنگ شروع ہوجاتی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق شروع میں صرف رات کی تاریکی میں ہی بھارتی فورسز نے گولہ باری کی لیکن اب دن کے اجالے میں بھی گولہ باری جاری رہتی ہے ۔
مت