وہ جدید ترین موبائل فون جسے خرید نے کےلئے آپ کو صرف 1گھنٹہ ملے گا
لندن(نیوز ڈیسک) آپ نے شاید ون پلس ون کے بارے میں نہ سنا ہو لیکن یہ تاریخ بننے جا رہا ہے۔ یہ ایک کم قیمت اینڈرائڈ ڈیوائس ہے جس نے اس پر نظر ڈالنے والوں کو مکمل طور پر دیوانہ بنا دیا ہے۔ اس کی نہایت عمدہ سکرین اور دیگر خوبیوں نے اسے سال کے بہترین فون کے اعزاز سے بھی نوازا ،اس فون کی اہمیت اس وقت اور بڑھ جاتی ہے جب یہ صرف 269 پاﺅنڈ کے عوض آپ کی جیب میں موجود ہوتا ہے۔ ٹیک ریڈار کے سمارٹ فون کے ماہرین نے اس فون پر نظر ثانی کرنے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ اب ون پلس ون کی صورت میں سام سنگ گلیکسی5S کی خوبیاں نصف قیمت پر حاصل ہوں گی اب تک صرف چند منتخب لوگ ہی اس فون کے مالک بنے ہیں لیکن 27 اکتوبر سے یہ سمارٹ فون عام فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا تاہم اگر آپ کا دل اس سمارٹ فون پر آ گیا ہے تو آپ کوماﺅس کا بٹن جلد دبانا ہو گاکیوںکہ یہ صرف ایک گھنٹے کے لیے دستیاب ہوگا اس سلسلے میں آپ اپنی دلچسپی ون پلس ڈاٹ نیٹ پر رجسٹر کرا سکتے ہیں۔